9مئی کےمقدمات میں مفرور میاں اسلم اقبال نےپرتشدد واقعات کی مذمت کردی،خود کو بےگناہ قرار دےدیا

4 Jun, 2023 | 05:08 PM

ویب ڈیسک: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں  ملوث ہونے کے مقدمات میں مفرور تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی طویل ٹویٹ پوسٹ میں 9 مئی کے سانحہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث افراد کی مذمت کی ہے اور خود کو ان واقعات سے لاتعلق قرار دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں میاں اسلم اقبال نے کہاکہ 9مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے املاک کو نقصان پہنچانے والے کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے  دعویٰ کیا  کہ انہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس نے ان کے گھر کے ساتھ ان کے کئی رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارےپولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی بیٹی کی شادی کے لئے تیار کیا گیا جہیز کا سامان بھی برباد کر دیا۔

اسلام علیکم!

مزیدخبریں