ویب ڈیسک: ڈولفن سکواڈ نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں 7 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنےوالے درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچے کو ورغلا کر کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
ڈولفن کی ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ملزم ندیم کو تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے کردیا.