ویب ڈیسک: ہوا بازی اور ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے بتایا ہےکہ نیویارک میں پاکستان کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کے بکنے کی کہانیاں ختم ہو گئی ہیں، حکومت نےروزویلٹ ہوٹل کو نیویارک کی سٹی ایڈمنسٹریشن کو 3 سال کیلئے لیز پر دےدیا،معاہدے کے تحت ہوٹل کے کچھ ملازمین کو فارغ کیا جائے گا،77 ملازم باقی رہ جائیں گے۔ روز ویلٹ ہوٹل کی لیز کے معاہدے سے 220 ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ فائل فوٹو
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ نیویارک میں پاکستان کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کی عمر100 سال سے زائد ہو گئی ہے،ہم اس اثاثہ کے حوالہ سے سخت پریشان تھے کیونکہ روز ویلٹ ہوٹل کی لینڈ مارکنگ کاخطرہ تھا، اب یہ ہوٹل لینڈمارکنگ کے خطرے سے بچ گیاہے،ان کاکہناتھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے سے پاکستان کے خزانے میں پیسے آنے لگے ہیں، قیمتی ترین اثاثہ کومحفوظ کرکے اسے آمدن دینے والی پراپرٹی بنا دیا گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پی آئی اے کی حالت کو بدلنا پڑے گا۔دنیا کے بیشتر ایئرپورٹ آﺅٹ سورس کئے گئے ہیں،پاکستان میں کسی کو آﺅٹ سورسنگ کا تجربہ نہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو بیچ میں لانا پڑے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ سکھر ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا جائے گا،ڈیرہ اسمعیل خان کا پرانا ایئرپورٹ برقرار رہے گا،وہاں نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بنے گا، لاہور میں ائیرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ سب سے پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کی جائے گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آﺅٹ سورسنگ کی جائے گی ، اس مقصد کیلئے آئی ایف سی سے معاہدہ ہوا ہے،ان کاکہناتھا کہ پی آئی اے میں کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائےگا۔