سعید احمد : انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اپریل کے دوران فضائی سفر کے اعداد شمار جاری کردئیے، اپریل کے دوران عالمی سطح پر ہوائی پسنجرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، اپریل 2023 میں گلوبل پسنجر ڈیمانڈ اپریل 2022 کے مقابلے میں 45.8 فیصد بڑھ گیا، اپریل میں فضائی مسافروں کے ہوائی ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اپریل کے دوران فضائی سفر کے اعداد شمار جاری کردئیے، ایاٹا کے اعدوشمار کے مطابق اپریل میں فضائی مسافروں کے ہوائی ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اپریل کے دوران عالمی سطح ہوائی پسنجرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، اپریل 2023 میں گلوبل پسنجر ڈیمانڈ اپریل 2022 کے مقابلے میں 45.8فیصد بڑھ گیا۔
عالمی سطح پر ہوائی ٹریفک اب پری کوویڈ کی سطح کے 90.5فیصد پر ہے، اپریل 2023 میں ڈومیسٹک ٹریفک میں گذشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 42.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایاٹا کے مطابق اپریل 2023 میں، انٹرنیشنل ہوائی ٹریفک میں اپریل 2022 کے مقابلے میں 48.0 فیصد اضافہ ہوا، عالمی سطح پر کورونا وبا کے ڈومیسٹک فضائی سفر اب مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔