سعید احمد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق ممبرصوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی کرنے کااعلان کردیا،کہتی ہیں نو مئی کے واقعات کے تناظر میں 50 بے گناہ لوگ مارے گئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عائشہ اقبال کا کہنا تھاکہ سانحہ نو مئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی اور سیاست سے علیٰحدہ ہو رہی ہوں اور سیاست سے مکمل لاتعلقی کااظہار کرتی ہوں، ان کاکہناتھاکہ دس مئی کو عمران خان کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہوگئی تھی اور پارٹی چھوڑنے پر ان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔
ان کاکہناتھاکہ پچاس لوگ مر گئے ہیں ان مائوں سے پوچھیں جن کی لاشیں گھر گئیں کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں؟ عمران خان تو میرا نام بھی نہیں جانتے، عام پی ٹی آئی ورکر ہوں آفر تو ہو رہی ہیں لیکن کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی ،سیاست سے کنارہ کشی کررہی ہوں.
عائشہ اقبال نے مزید کہا کہ اسوقت لوٹا کریسی عروج پر ہے لوٹا نہیں بن سکتی، ساری فیملی امریکہ میں ہے قوم کی خدمت کےلئے پاکستان میں ہوں جبکہ ملک کے حالات خراب ہیں بیمار بھی ہوں پانچ سال کام کرکے تھک گئی ہوں، عائشہ اقبال کاکہناتھاکہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے