لاہور: چودھری پرویز الہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا

4 Jun, 2023 | 03:13 PM

توقیر اکرم: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔

 خیال رہے کہ جعلی بھرتیوں کےالزام میں انٹی کرپشن نے چودھری پرویز الہیٰ کو تیسری بار گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا تھا۔ ان پر پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی بارہ غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔

 اینٹی کرپشن سرکل کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پرویز الہیٰ اور ان آسامیوں پر غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے مکمل اعداد و شمار اور ثبوت موجود ہیں۔

مزیدخبریں