مانیٹرنگ ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل دیکھ کر ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ایلون مسک کی چند تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہیں دیسی دلہا بنے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں ایلون مسک کو ایشیائی ممالک میں پہنے جانے والا دلہے کے روایتی لباس شیروانی میں دکھایا گیا تھا زیر غور تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شاہکار ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل کچھ تصویروں میں ایلون مسک کو شیروانی میں ڈانس کرتےحتیٰ کہ گھوڑے پر بھی سوار دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر وائرل ہونے پر ایلون مسک بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے ، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہیں تصاویر بہت پسند آئیں۔
اس کے علاوہ ایلون مسک کو دیگر ممالک کے کلچر کے لباس میں بھی دیکھا گیا ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے ایلون مسک اکثر ہی’آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)‘ کے خطرات کے بارے میں اپنی آواز اٹھاتے نظرآتے ہیں، خاص طور پر اے آئی چیٹ بوٹس کے بعد جیسے کہ چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) مائیکروسافٹ کا بنگ (Bing)، اور گوگل کا بارڈ (Bard) یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرسکتا ہے۔