ویب ڈیسک: انگلینڈ میں ٹرین ڈرائیوروں کی جانب سے آج ہڑتال کی جارہی ہے ۔ ہڑتال کے باعث پندرہ ریل کمپنیز کی سروس مکمل طور پر بند ہے۔
انگلینڈ میں 12 ہزار سے زائد ٹرین ڈرائیورز ہڑتال کر رہے ہیں۔
ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کھیلوں کے مقابلے اور شہریوں کے فیملی ٹرپس متاثر ہوئے ہیں۔
ٹرینوں کی ہڑتال کے باعث ویمبلے اسٹیڈیم میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ایف اے کپ کا فائنل بھی متاثر ہوا ہے جبکہ ایپسم ڈربی ریس بھی ٹرینوں کی ہڑتال کے باعث متاثر ہوئی ہے۔ اور لندن میں بیونس کے رینیسانس ٹور کا آخری مرحلہ بھی ٹرینوں کی سروس ٹھپ ہونے سے متاثر ہوا ہے۔
برطاوی نیوز میڈیا کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز پورے انگلینڈ میں ریلسروس ایک بار پھر ٹھپ ہوگئی ہیں۔ تنخواہوں اور شرائط پر آپریٹنگ کمپنیوں کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازعہ کے سبب 12,000 ٹرین ڈرائیوروں نے اس ہفتے دوسری بار ہڑتال کی ہے۔
ڈرائیورز یونین اسلیف کے اراکین انگلینڈ میں زیادہ تر لائنوں اور اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے کچھ سرحد پار راستوں پر 24 گھنٹے واک آؤٹ کر رہے ہیں، جس سے صرف40 فیصد ٹرینیں چل رہی ہیں۔
ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال میں شریک یونینوں کے اپنے اپنے آجروں کے ساتھ مطالبات میں تھوڑا بہت فرق ہے تاہم یہ سب مطالبے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور ڈرائیوروں کے حالات کار میں بہتری سے متعلق ہیں۔