پشاورمیں عالم دین کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا

4 Jun, 2023 | 01:02 PM

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا۔

 مقامی پولیس کے مطابق مفتی احسان الحق کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے گھر جارہے تھے۔

 پولیس کی جانب سے قتل کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

 خیال رہے کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں