مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں:شاہد خاقان عباسی

4 Jun, 2023 | 12:22 PM

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کافیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔ 

  ضرور پڑھیں :آصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے

مزیدخبریں