ویب ڈیسک: بیٹے سے طلاق دلوانے اور بہو سے شادی کرنے کے لیے سنگدل دادا نے کم سن پوتا قتل کردیا۔
چھپن سالہ نذیر نے چند روز قبل اپنے چھے سالہ پوتے غلام مصطفیٰ کو اغوا کیا اورپھر اپنے بیٹے کو فون کرکے بیوی سے علیحدگی کرکے نکاح اپنے ساتھ کروانے پر اصرار کیا بیٹے نے بات نہ مانی تو ملزم نے پوتے کی جان لے لی۔ملزم دو دن تک بچے کو لےکر میو اسپتال اور مختلف مقامات پر چھپاتا رہا۔کلوز سرکٹ فوٹیج میں ملزم کے کندھے پر نظر آنےوالا رومال بچے کے گلے پر لپٹا ہوا ملا۔
پولیس نے کلوزسرکٹ فوٹیجز اورفرانزک شواہد کی مدد سے چالان مرتب کرلیا جسے جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔