مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری لطیف اکبر نے اسپیکر آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب 14ویں اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے 19 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے کامیاب ہونے والے چوہدری ریاض گجر نے بھی حلف اٹھا لیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹیرین ہیں اور قائد حزب اختلاف بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے ووٹ دیئے۔