مانیٹرنگ ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کر ادیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات، چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں سے منسلک کیا جائےگا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، آنکھ کی پتلی کےگرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
نادرا کے مطابق کم عمری میں کیا گیا اسکین بھی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔