ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولہا بغیر دلہن کے گھر واپس؛ حیران کن واقعہ

bride refused
کیپشن: bride
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) شادیوں کے موقعہ پرایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ ان کے اثرات ذہنوں میں نقش ہو کررہ جاتےہیں، ایک ایسا ہی کچھ  دلہن نے شادی کے موقع پر کیا جس نے دلہے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

تفصیلات کےمطابق شادی کے موقعہ پر دلچسپ واقعات کی زیادہ تر خبریں بھارت سے جڑی ہوئی ہیں جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے، بھارتی ریاست اتر پردیش میں  ایک دلہن نے اپنی شادی اس وجہ سے منسوخ کر دی جب اسے پتہ چلا کہ دلہے نے شادی کے لیے فوٹوگرافر کی کو نہیں بلایا۔شادی دیہات ضلع کے ایک گاؤں میں ہونے والی تھی۔ دلہن ایک کسان کی بیٹی ہے جس کی شادی اس کے پڑوسی سے ہونے جارہی تھی۔

بارات کا استقبال دلہن کے اہل خانہ نے کیا اور دولہا اور دلہن تقریب کے لیے سٹیج پر پہنچے۔سٹیج کو 'جئے مالا' کی تقریب کے لیے سجایا گیا تھا جب جوڑے کو ہاروں کا تبادلہ کرنا تھا۔ 'اس وقت دلہن کو احساس ہوا کہ اس لمحے کو قید کرنے کے لئے کوئی فوٹوگرافر نہیں ہے، تب اس نے رسم کرنے انکار کردیا اور  شادی کی تقریب چھوڑ کر پڑوسی کے گھر چلی گئی۔

مقامی پولیس کا کہناتھا کہ خاندانوں نے باہمی طور پر معاملہ حل کر لیا ہے۔دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کو دیا گیا سامان اور نقدی واپس کر دی، اس کے بعد، دولہا بغیر دلہن کے واپس چلا گیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ دولہا کی طرف سے فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر کا انتظام نہ کرنے پر جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے لڑکی ناراض ہوگئی اور شادی سے انکار کر دیا۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer