ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان کو خطرہ ہے،عطاء تارڑ نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

Minister and Spokesperson Government of Punjab. Deputy Secretary General PMLN
کیپشن: Attaullah Tarar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عطا اللہ تارڑ نے پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی سرکاری گاڑی واپس کر دی.میری جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے.

تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کام کے لئے جانے والے وزراء بھی ذاتی خرچے سے پٹرول ڈلوائیں گے،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی،آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے، پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا سمگل نہ ہو۔

ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ترجمان پنجاب حکومت اورصوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نےعطاء اللہ تارڑ نے سرکاری گاڑی واپس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے انہیں بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کیا۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق انہیں کافی تھریٹس ہیں، ان کے لئے بلٹ پروف گاڑی کا انتظام کیا جائے۔کہا کہ ’’ پھٹیچر‘‘ گاڑی نہیں لے سکتے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر رانا محمد اقبال نے بھی پرانی گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا،صوبائی وزیر کےبیٹے نےمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو فون  کر کے کہا کہ والد کو نئی گاڑی دی جائے،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام وزراء کو پرانی گاڑیاں دی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer