پیٹرول 60 روپے مہنگا ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ

4 Jun, 2022 | 05:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین عبدالسمیع خان نےمطالبہ منظور نہ ہونے پر پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی بھی دےدی ۔

تفصیلات کےمطابق  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی اہم بیٹھک ہوئی۔چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ڈیلرز کے شکایت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول اور ڈیزل 60 روپے فی لیٹر کا بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔قیمت مسلسل بڑھنے سےڈیلرزمارجن نہ ہونےکےبرابر رہ گیا ہے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ہماری سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی ہے۔ حکومت سے ڈیلرز مارجن کے حوالے جو معاملات طے ہوئے، اس کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلز ایسوسی ایشن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پہلے حکومت سے مارجن بڑھانے کی بات ہوگی۔ اگر نہ مانے تو پھر مجبوراً پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔
عبدالسمیع خان نے یہ بھی کہا کہ اچانک سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنےپر پورے ملک میں افراتفری ہوگئی تھی ۔ خطرناک صورتحال کو دیکھ پر پمس بند ہوئے تو عوام کا شدید ردعمل بھی ہم نے ہی برداشت کیا ۔ حکومت ایسی صورتحال میں پیٹرول پمپس کو تحفظ فراہم کرے ۔

مزیدخبریں