ترکی کا نیا نام رکھنے کی درخواست قبول

4 Jun, 2022 | 05:19 PM

  ویب ڈیسک  :   ترک حکومت کی جانب سے ملک کا نام ترکی سے ترکیہ میں تبدیل کرنے کی درخواست  قبول کر لی گئی۔ 

 رپورٹ کے مطابق ترکی کے خبر رساں ادارے انادولو کی جاری کردہ تصویر میں ایک ترک سفارت کار، آئزے انانک کو اقوام متحدہ میں نئی نام کی تختی کے پیچھے بیٹھے ہوئے دکھایا گیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کو بدھ کے روز ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو کا ایک خط موصول ہوا تھا۔ خط میں  بتا یا  گیا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے تمام سرکاری دستاویزات میں ترکی کے بجائے ' ترکیہ' استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔

اسٹیفن دوجیرک  نے کہا کہ  نام کی تبدیلی 'اس لمحے سے' مؤثر ہو جاتی ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کو خط موصول ہوتا ہے، حالانکہ تبدیلی کو نافذ کرنے میں کچھ روز لگتے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے ماضی میں اسی طرح کی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے مثلاً برما سے میانمار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں غیر معمولی نہیں ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہنے کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات  سیاسی تبدیلیوں  سے بالاتر ہیں۔پاکستان اور ترکی گزشتہ 75 برسوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں