پرائیوٹ تعلیمی اداروں کیلئے اچھی خبر

4 Jun, 2022 | 03:35 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی درخواست پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے لاہور میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگ لی۔

پرائیوٹ سکولوں میں سمر کمپ لگانے پر پابندی کا معاملہ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگ لی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خاں کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سمری بھیج دی ہے،سمری میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ صبح و شام کے وقت سمر کیمپ لگانے کا شیڈول بھیجا گیا ہے۔صبح 7 سے 10 بجے اور شام 4 سے 7 بجے تک سمر کیمپ لگانے کی سمری بھیجوائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امید ہے پیر تک حتمی فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پرائیوٹ سکولوں کی جانب سے سمر کمپ لگانے کی اجازت مانگنے پر سمری سیکرٹری ایجوکیشن کو بھیجوائی ہے۔

مزیدخبریں