ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Shahbaz Sharif And Salman Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسپیشل کورٹ میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت طاہرنقوی ، ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ایف آئی اے کیجانب سے نئے چالان کے مطابق وارنٹ دوبارہ جاری کیے گئے۔

عدالت نے 11جون تک ملزمان کےوارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اس سے قبل دوران سماعت منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے سلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کےدرست ایڈریس اور ولدیت درج کر کے ضمنی چالان جمع کروایا گیا۔

عبوری ضمانت پر دلاٸل دیتے ہوٸے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو دبانے کےلیے کیسز بناٸے، ڈیڑھ سال تک ایف آٸی اے نے چالان جمع نہیں کروایا کیونکہ وہ ثبوت ڈھونڈ رہا تھا مگر اسے کچھ نہیں ملا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے بھی کیس کا جلد ٹراٸل چاہتا ہے ، جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ سے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری چاہیے یا نہی تو انہوں نے کہا کہ دونوں کی گرفتاری چاہیے ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں دونوں کےکردار کا تعین ہوناہے جس کے لیے گرفتاری ہونی چاہیے، سی ایف او عثمان اور سلمان شہباز تمام اکاونٹس کو ڈیل کرتے تھے ۔