ویب ڈیسک : سوشل میڈیا اسٹار کلی پال بھی علی ظفر کے گانوں کے مداح نکلے،علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر بنائی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار کلی پال اور ان کی بہن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے گانوں پر لپسنگ کر کے شہرت حاصل کرنے والے کلی پال نے اس بار پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم ‘ کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ ویڈیو بنائی۔
کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کلی پال بہت سے بالی وڈ کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنا چکے ہیں۔