(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگل میں ریچھ کے ایک بچےکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اسے اب تک 2.5 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔
سمندری لہروں کے بادلوں کو چھونے سے لے کر چڑیا گھر میں پانڈا کے زمین پر لڑھکنے تک انٹرنیٹ پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگ بہت محظوظ ہوتے ہیں، اب ریچھ کے بچے کی ایک انوکھی ویڈیومنظر عام پر آئی ہے جسے اب تک 25 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ریچھ کے بچے کو پاگلوں کی طرح رقص کرتےدیکھا جاسکتا ہے، پرجوش ریچھ کا بچہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہونے کے بعد ادھر ادھر ہانپتا ہے۔
13 سیکنڈ کے کلپ میں اسے اس طرح رقص کرتے دکھایا گیا ہے جیسے کوئی نہیں دیکھ رہا ہے، مختصر کلپ انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہو چکا ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا، “اوہ میرے خدا… یہ بہت ہی شاندار ہے۔”