(درنایاب) ایل ڈی اے میں بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری کیلئے مینول عمل دخل ختم کرنے کا فیصلہ ، ایل ڈی اے نے الیکٹرانک بلڈنگ پلان منظوری کیلئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کرلیا ، نقشوں کی منظوری کیلئے رشوت اور اہلکاروں کی ناجائز مداخلت سے بھی چھٹکارہ ملے گا ۔
پائلٹ پراجیکٹ میں جوہرٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن کو شامل کیا جائے گا، پراجیکٹ میں منظورشدہ پانچ پرائیویٹ سکیموں کو بھی شامل کیا جائےگا، پروپوزل کے مطابق ایل ڈی اے سافٹ وئیر کے ذریعے الیکٹرانک منظوری دے گا۔
پرپوزل کے مطابق شہریوں کو گھروں میں بیٹھ کر نقشہ اور فیس جمع کرانے کی سہولت میسر ہوگی، سافٹ وئیر میں بلڈنگ قوانین پر پورا اترنے والے نقشوں کو فوری الیکٹرانک منظوری مل جائے گی، الیکٹرانک منظوری ملتے ہی شہری گھر بیٹھے ون لنک یا ای پے سے فیس ادا کرسکے گا۔
بلڈنگ کوڈز، سافٹ وئیر اپ لوڈ اور ایکوئیپممٹ کی انسٹالیشن کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا، پراجیکٹ پرایک سال تک کام ہوگا جس کی کامیابی کے بعد پورے ایل ڈی اے میں الیکٹرانگ اپروول رائج کر دی جائے گی۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اخترنے پائلٹ پراجیکٹ کا ڈرافٹ ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئےگزشتہ روزاجلاس بھی کیا۔