ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا ویکسین ضائع ہونے کا خدشہ

کرونا ویکسین ضائع ہونے کا خدشہ
کیپشن: Covid 19 Vaccine
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسسز کم ہونے کے بعد ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں استعمال نہ ہونے کے سبب رواں سال اگست تک ضائع ہو سکتی ہیں۔پاکستان، اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے، گزشتہ ماہ پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق سامنے آئی تھی، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا کی ویکسینیشن کروائیں۔