(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی خوشخبری سنادی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کو کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے، بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔