گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت تقسیم کا شکار ،اجلاس طلب

4 Jun, 2022 | 12:11 PM

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت کے اندر اختلافات سامنے آنے پر سابق وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاق میں عدم اعتماد اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے ممکنہ عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی اور پارٹی اختلافات ختم کرنے کیلئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔

گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے،  چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت اجلاس میں ناراض وزراء اور ممبران شرکت کریں گے۔

ناراض اراکین کے مطابق عمران خان کو تمام تر تحفظات سے کو آگاہ کرینگے. ناراض وزراء اور ممبران نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

مزیدخبریں