ویب ڈیسک:بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قاتلوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دو سفید گاڑیوں کو سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح حملہ آور سدھو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہورہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے حملہ آور گاڑیوں میں ہی موجود تھے، فوٹیج میں پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی گزرتی ہے اور پھر ایک اور سفید گاڑی کو اس جگہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔
New CCTV footage shows how shooters were escaping after murdering Sidhu Moose Wala#SidhuMooseWalaDeath #SiddhuMoosewala pic.twitter.com/uVeLsBSO8f
— Aditya Paul (@AdityaPaul1999) June 3, 2022
واضح رہے کہ گینگسٹر لورنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گینگ نے ہی سدھو کو قتل کیا۔گینگسٹر لورنس بشنوئی نے کہا کہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا اور اس کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔