نیہا ککڑ نے پاکستانی گلو کاروں کے بارے میں کیا کہا؟

4 Jun, 2022 | 11:53 AM

 ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکارپابندیاں عائد ہونے کے باوجود اپنا آپ منوا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیے پلے بیک سنگنگ کرنے والے گلوکار عاطف اسلم کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جنہیں بھارتی عوام تو ایک طرف وہاں کی سیلیبرٹیزبھی بھرپورسراہتی ہیں۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والی آئیفاایوارڈ 2022 کی تقریب میں گلوکارہ نیہا ککڑ بھی عاطف کی تعریفیں کرتی دکھائی دیں۔

انسٹاگرام پرعلی بیگ نے ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گلوکارہ سے عاطف اسلم سے متعلق سوال کررہے ہیں، جواب میں نیہا کا جوش وخروش سے کہتی ہیں کہ ، ’ مجھے عاطف اسلم کے ساتھ گانا بہت زیادہ پسند ہے، درحقیقت پاکستان کے تمام گلوکاربہت زیادہ باصلاحیت ہیں، پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس کا کوئی توڑہی نہیں ہے۔

مزیدخبریں