وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

4 Jun, 2022 | 11:26 AM

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں خدشہ ظاہر  کیا  کہ   یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائےگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاسی مقدمے میں گرفتاریاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے یاسین ملک کی رہائی  کے لیے اقوام   متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کردار ادا  کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔
 
 
 

مزیدخبریں