لاہور: چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

4 Jun, 2022 | 09:34 AM

علی رضا: چلڈرن اسپتال لاہور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آدھی رات میں لاہور کے چلڈرن اسپتال کے تیسرے فلور پر واقع میڈیسن اسٹور پر آتشدزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا جس میں کروڑوں مالیت کی ادویات موجود تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے واقعے کے متعلق قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں