پنجاب میں بجلی کے بعد گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

4 Jun, 2022 | 09:05 AM

ویب ڈیسک:صوبے پنجاب میں جہاں لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ ہے اب وہیں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔

پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اب گیس کی بندش کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی۔ ایل این جی کا جہاز کراچی لنگر انداز نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی، ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں