ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں نامعلوم ماحول دشمن عناصر نے جنگلات کو آگ لگا دی

آزاد کشمیر میں نامعلوم ماحول دشمن عناصر نے جنگلات کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم ماحول دشمن عناصرنے جنگلات کو آگ لگادی.

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیرکی وادی سماہنی کڈیالہ بلاک کےجنگلات میں نامعلوم ماحول دشمن عناصرنے آگ لگا دی ہے،آگ بجھانے کے لیے  محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اورمقامی کمیونٹیز متحرک ہوگئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرزاہد نےبتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پرکافی حد تک قابو پالیاگیا ہے تاہم جنگل سے اٹھنے والا دھواں آسمان سے باتیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جنگلات کا وسیع رقبہ جل کرراکھ ہوگیا ہے, خوفناک آتشزدگی کے سبب جنگلات میں رہنے والی حیات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاراورمقامی کمیونٹی آگ پرروایتی طریقے سے قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ جنگلات کے باغسربلاک میں بھی ماحول دشمن عناصر نے آگ لگا دی ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔