(فصیح اللہ)شہر میں بیمار لاگر مرغیوں کی فروخت جاری،ہربنس پورہ میں کھلے عام بیمار مرغیوں کا کاروبار سڑک کنارے کیا جانے لگا،انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی بیمار مرغیوں کی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا,شہر میں بیشتر مقامات پر بیمار اور لاگر مرغیوں کی فروخت جاری ہے, ہربنس پورہ میں کھلے عام بیمار مرغیوں کا کاروبار سڑک کنارے کیا جارہاہے,ذرائع کے مطابق چھوٹے دکاندار سڑک کنارے پڑی بیمار مرغیاں خرید کر برگر شوارما میں استعمال کرتے ہیں،متعلقہ انتظامی افسر کی ملی بھگت سے کاروبار کیا جاتا ہے۔ادھرکیمرہ دیکھتے ہی کاروبار کرنے والوں نے دوڑیں لگا دیں۔
واضح رہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید تین روپے کمی کی گئی، خریداروں اور دکانداروں نے کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ان کاکہناتھا کہ جس تیزی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا، قیمتوں میں مزید کمی کی جائے، مرغی کا گوشت تین روپے سستا ہوا، گزشتہ روز 323 کے مقابلہ میں مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، تاہم دکانداروں اور خریداروں نے مرغی کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔