(سٹی42)رائیونڈ روڈ تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کردی گئی،واقعہ خیابان چوک کے قریب پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہناتھاکہ فائرنگ کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں، ملزموں کا جلد گرفتارکیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےرائیونڈ روڈ پرتبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی گئی، خیابان چوک پرپیش آئے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق بس ڈرائیوراورنامعلوم کارسوارکے مابین اوورٹیک کرنے پرتلخی ہوئی اورکارسوارملزموں نےمشتعل ہوکرفائرنگ کردی،واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اورڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نےملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
واقعہ کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا اورسٹرک کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے ٹریفک کو دشواری کاسامنا رہا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہناتھا کہ فائرنگ کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں،تبلیغی جماعت کی بس پر فائر نگ کے معاملے پرڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےایس پی صدر حفیظ الرحمن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ واقعہ میں زخمی کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام خواتین اور شہریوں کو یرغمال بناکرلوٹ رہے ہیں جبکہ کچھ ایسے واقعات بھی رونماں ہوئے ہیں جہاں متاثرین کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے، انسانی روپ میں چھپے ہوئے ان بھیڑیوں سے بچے بھی غیرمحفوظ ہیں،پولیس کی جانب سے اس کے خلاف شکنجہ مزید تنگ کیاجارہا ہے مگر اس ادارے میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو ان ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔