لاہور سمیت پنجاب بھر کے مزارات کھولنے کا فیصلہ

4 Jun, 2021 | 08:10 PM

Read more!

سٹی 42:   پنجاب حکومت کا کرونا وائرس  کی تیسری لہر  کے دوران بند  مزارات اور درباروں کو کھولنے کا فیصلہ.  صوبائی کابینہ نے مزارات کو کھولنے کی اصولی منظوری دیدی.
لاہور  سمیت   پنجاب  بھر   کے مزارات  کھولنے  کا  فیصلہ.  داتا دربار، دربار حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ، دربار حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ اور دربار بی بی پاکدامن سمیت تمام مزارات کھولے دیئے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ نے مزارات کو کھولنے کی اصولی منظوری دیدی. کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزارات کو بند  کیا  گیا تھا جس کے بعد اب  دوبارہ  مزاروں  اور  درباروں  کو  کھولنے  کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے تمام مزارات کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر کھولا جائیگا،، تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو بھی روکا جا سکے۔
واضح  رہے  کہ   پنجاب حکومت  نے حالات میں بہتری  آنے  پر  حال ہی میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب مزارات  کو بھی  کھولنے   کی  اجازت  دے  دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں