(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایم اے ایجوکیشن کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ دے دیا، ایم اے ایجوکیشن اساتذہ کی ڈگری ایم ایڈ کے برابر تصور کی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق پروفیشنل ڈگری کے حصول کے بغیر بھرتی اساتذہ اب قائداکیڈمی سے بی ایڈ کرسکیں گے،اساتذہ کو ان سروس بی ایڈ ڈگری کرنے کی اجازت ہوگی،پنجاب ٹیچرز یونین کےمطابق سکول ایجوکیشن کا ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ دینا احسن اقدام ہے۔
مزیدپڑھئے: میٹرک، انٹر کے امتحانات کن مضامین اورکب ہونگے؟ شفقت محمود نے بتادیا
واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پربھرتی اساتذہ کے لئےبی ایڈ کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیاتھا،ایم اے ایجوکیشن میں ڈگری کو بھی پیشہ ورانہ تعلیم تصور کیا جائے گا،وہ ایجوکیٹرز جنہوں نے ایم اے ایجوکیشن کیا ہوا تھا اور ان کے پاس پیشہ ورانہ ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں تھی ان کو اب نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔
ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری اب پیشہ ورانہ تعلیم بی ایڈ اور ایم ایڈ کے برابر شمار ہوگی، فیصلہ سپشل سیکرٹری محمد سہیل شہزاد کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا،میٹنگ میں سیکیشن افیسر ریگولر ونگدلاور حیسن،ڈائریکٹر ظہور احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرایاز محمد خان بھی موجود تھے۔فیصلہ سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ مستفید ہوں گے۔