ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی

4 Jun, 2021 | 06:21 PM

(ویب ڈیسک)  سماجی رابطے  کی  ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی۔  ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس کو ’بلیو‘ کا نام  دیا  ہے جب کہ اس نئے فیچر کو ابتدائی طور پرصرف  کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر  کے اس نئے  فیچر  سے صارفین  ٹوئٹ کرنے سے قبل ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کا کلر اور  تھیم بھی تبدیل کرسکیں گے۔ دراصل  ٹوئٹر کی یہ  نئی سبسکرپشن    سوشل میڈیا کمپنی  کی پہلی سبسکرپشن سروس ہے جو  کہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر ریونیو کے نئے ذرائع کے حصول اور اشتہارات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹوئٹر  کے اس  نئے فیچر کے ذریعے  وہ صارفین جو ٹوئٹ میں ٹائپوز کو درست کرنے کے لیے ایڈٹ کا بٹن استعمال کرتے ہیں وہ اب  کچھ سیکنڈز یا منٹ کا وقت سیٹ کرکے ٹوئٹ کو پوسٹ سے قبل ان ڈو کرسکیں گے۔
 اس نئے فیچر میں نئے بک مارک فولڈرز بھی شامل  ہیں جس کے تحت صارفین محفوظ ٹوئٹس کو مزید منظم کرسکیں گے اور  انہیں وقت پر بآسانی تلاش  کر سکیں گے۔ٹوئٹر بلیو میں ریڈر موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو  مختلف اور طویل ٹوئٹس کو پڑھنے میں آسانی ہوگی۔ آسٹریلیا  میں  اس فیچر کی قیمت  ماہانہ 3.49  سی اے ڈی  ہو گی۔ اور   جبکہ امریکا  میں اس کی ماہانہ قیمت 2.99 ڈالر ہوگی۔ 

مزیدخبریں