محکمہ ہائی وے مالی مشکلات کا شکار،ٹھیکیدار رُل گئے

4 Jun, 2021 | 05:46 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: سڑکوں کی مرمت کی مد میں ٹھیکیداروں کے دس ارب روپے واجب الادا، دد ارب کی ڈیمانڈ کے برعکس صرف تین ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری، سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کام متاثر ہوگئے۔

محکمہ ہائی وے مینٹیننس اینڈ ریپیئر مالی مشکلات سے دوچار ہوگیا۔ زرائع کے مظابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی سڑکوں کی مرمت وبحالی کے کام لٹکنے لگے، جن سڑکوں کی مرمت و بحالی کی گئی ان کے واجبات ادا نہ کیے جا سکے۔ محکمہ ہائی وے نے واجبات کی ادائیگی کے لیے سپلمنٹری گرانٹ کی سمری بھجوائی دی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز کا شارٹ فال،محکمہ ہائی وے ایم اینڈ آر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 81 ہزار 540 کلو میٹر طویل سڑکوں کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ ہائی وے ایم اینڈ ار کو سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے سالانہ 22 ارب درکار جبکہ رواں سال صرف 5 ارب روپے ہی دیئے گئے۔

بقایاجات کی ادائیگی کے لئے دس ارب درکار ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے ابتدائی طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئے دس کے بجائے صرف تین ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ بقایاجات کی مد میں اب بھی سات ارب واجب الادا ہیں  جس سے سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں