ویب ڈیسک: کورونا واریر کے نام سے شہرت پانیوالا بھارتی شہری خود کورونا کا شکار ہوگیا جس نے کورونا سے سےہلاک ہونیوالے 1300 افراد کی آخری رسومات ادا کی تھی ، ماہرین کا دعویٰ ہے سرکاری اعدادوسمارکےمطابق 3لاکھ 40ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں اصل اموات کی تعداد 1.6 ملین ہے ۔
بھارتی شہری جس نے کورونا سےہلاک ہونےوالے 1،300افراد کی آخری رسومات ادا کی جو"کورونا واریر" کے نام مشہور ہوا مگر جب خود کورونا کا شکار ہوا تو علاج کرانے میں ناکام رہا اور اسپتال میں بیڈ نہ ہونے کےباعث جان کی بازی ہار گیا۔
https://www.dailymail.co.uk/news/article-9651539/Indian-dubbed-Corona-Warrior-cremating-1-300-victims-dies-virus-lack-hospital-beds.html#i-b00ed03d44cc786e
67 سالہ چندن نیمجے کو ناگپور کے میئر نے کوروناوبا سے ہلاک ہونیوالے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے پر مبارکباد دی تھی ۔
اس ریٹائرڈ سرکاری اہلکار نے رضاکاروں کے ساتھ کام کیا جب انکی فیملی کے افراد نےاپنے پیاروں کی لاشوں کے قریب جانے سے انکار کردیا جو کوروناوائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
ایک سال سےزائد تک کورونا سےمرنےوالےافراد کی آخری رسومات اداکرنےکے بعد آخر میں نیمجے کو کورونا ہوا تو اسےاسپتال کا بستر اورتوسیزوماب انجیکشن لینے کے لئے جدوجہد کرنا پڑی۔
بھارتی اخبار کےمطابق ا کہ اس کے اہل خانہ کو اپنی تمام جمع پونجی لگانے کےبعدایک نجی اسپتال کے لئےمجبور کرنا پڑا لیکن وہ پھر بھی نیمجے کو بچانے میں ناکام رہے جو 26 مئی کو جان کی بازی ہار گیا۔
ماہرین کا دعویٰ ہے سرکاری اعدادوسمارکےمطابق 3لاکھ 40ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں اصل اموات کی تعداد 1.6 ملین ہے ۔