بےروز گاری کی دلدل میں دھنسے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

4 Jun, 2021 | 04:16 PM

Arslan Sheikh
Read more!

علی رامے: پنجاب میں زرعی شعبے کے اندر 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی شروع، محکمہ زراعت نے وزیر اعظم زرعی پروگرام کی منظوری اور بھرتیوں کے لیے سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت پنجاب نے بیشتر اقدامات اٹھانے جارہی ہے، جس سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں زرعی شعبے کے اندر 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی شروع ہو چکی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے حکام کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا زرعی شعبے کو فروغ دینے کے منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ زرعی شعبے کے مختلف پروگرام کے آغاز سے پچاس ہزار افراد کو روزگار کا موقع ملے گا۔

زرائع کے مطابق پنجاب میں زرعی شعبے کے اندر 40 ہزار ڈیلی ویجیر بھی رکھے جائیں گے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ایکسٹینشن پروگرام کی پرائیوٹائزیشن کی جائے گی جبکہ پرائیوٹائزیشن سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد فیلڈ اسٹنٹ اور ساڑھے 3 ہزار سے زائد زرعی آفیسر بھرتی کیے جائیں گے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے ان مختلف پروگراموں کی منظوری کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کردی ہے جس کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کیے جائیں گے جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وفاق بھی پنجاب حکومت کو آئندہ 2024 تک فنڈ فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں