شیرانوالہ فلائی اوور میگا پراجیکٹ کی اراضی ایکوائر کرنے کی کوشش تیز

4 Jun, 2021 | 02:28 PM

سٹی 42: ایل ڈی اے نے شیرانوالہ فلائی اوور میگا پراجیکٹ کی اراضی ایکوائر کرنے کی کوشش تیز کردی، نولکھا تھانے کا پارکنگ ایریا، باؤنڈری وال اور گارڈ رومز کی اڑھائی کنال اراضی کے حصول کیلئے سی سی پی او کو مراسلہ لکھ دیا۔

 تفصیلات کےمطابق  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شیرانوالہ فلائی اوور میگا پراجیکٹ کے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے مراسلہ لاہور پولیس کو بھجوا دیا ہے، نولکھا تھانے کا پارکنگ ایریا، باؤنڈری وال اور گارڈ رومز کی اڑھائی کنال اراضی کے حصول کیلئے سی سی پی او کو مراسلہ لکھا گیا ہے،، چیف انجینئر ایل ڈی اے نے سی سی پی او لاہور کو تحریری طور پر درخواست کردی ہے، مراسلہ کے مطابق نولکھا تھانہ کی اڑھائی کنال اراضی فلائی اوور کی الائنمنٹ میں آرہی ہے، الائنمنٹ میں گارڈ رومز، باؤنڈری وال اور پارکنگ شیڈ کو گرانا لازم ہے، فلائی اوور کی زمین کیلئے پرائس اسسمنٹ ہوچکی جبکہ سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا ہے، مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کے لئے اراضی فوری ایکوائر کرنا لازم ہے۔
 

مزیدخبریں