کورونا پھر نہ ٹلا،متعدد مریض جان سے گئے ، مزیدنئے کیسز رپورٹ

4 Jun, 2021 | 12:01 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،موذی  وائرس  قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ  وائرس سے متاثرہ مزید  نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر  چوبیس گھنٹوں کے دورران میں کورونا  وائرس میں مبتلا 17 مریض جان کی بازی ہار گئے  ہیں  جبکہ 173 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے شہر  کے مختلف ہسپتالوں میں  کورونا کے مجموعی طور پر 397 مریض داخل ہیں۔ جن میں سے 104 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ،وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔

 این سی  او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 390، سندھ میں 3 لاکھ 21 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 746، بلوچستان میں 25 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623، اسلام آباد میں 81 ہزار 540 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 388 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 859 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں