اپوزیشن کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی,وزیر اعلیٰ پنجاب

4 Jun, 2021 | 11:56 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خوشاب سے تعلق رکھنے وا لے پی پی 84 سے آزاد امیدوار ملک امجد رضا کی ملاقات،وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا ہےکہ  اپوزیشن کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، معیشت پر سیاست کرنااپوزیشن کا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

 تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خوشاب سے تعلق رکھنے وا لے آزاد امیدوار ملک امجد رضا نےملاقات کی، ملک امجد رضا  نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، ملک امجد رضا نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے پاکستان  تحریک انصاف میں شمولیت پر ملک امجد رضا کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، حکومت کی پائیدار پالیسیوں کے باعث معیشت ٹریک پر آ چکی ہے،اپوزیشن کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،معیشت پر سیاست کرنا اپوزیشن کا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔یہ عناصر نہیں چاہتے کہ عام پاکستانی خوشحال اور صنعت کا پہیہ چلے۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  اپوزیشن کو معیشت کی اے بی سی کا علم نہیں، کل خراب معیشت کا واویلا کرنے والے آج مضبوط ہوتی معیشت پر بھی شور مچا رہے ہیں، یہ ان کا دوغلا پن ہے،اپوزیشن کو اب منفی سیاست چھوڑ کرہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہنا تھاکہ ہم عوامی خدمت کے لئے آئے ہیں اورعوامی خدمت کرتے رہیں گے،سازشیں کرنے والے ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ پی ڈی ایم والے تماشہ لگاتے لگاتے خود تماشہ بن چکے ہیں،مسترد شدہ عناصر کل بھی ناکام تھے، آج بھی ناکام ہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔رونااپوزیشن کا مقدر ہے اوریہ روتے ہی رہیں گے۔ پی ڈی ایم والے ملک کا مستقبل تاریک کرنے کے درپے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ  22کروڑ عوام کبھی بھی اس ٹولے کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

ملک امجد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں، چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں