سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر کی صفائی میں ناکامی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکلے تو جگہ جگہ گندگی موجود تھی, وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ جو افسرعوامی مسائل حل نہیں کر سکتاوہ پنجاب چھوڑدے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ۔ خود گاڑی چلاتے ہوئے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،وزیر اعلی نے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےلاہورشہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سےہٹا دیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلی سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر اور کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہیں گئے،
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے،۔اب کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی،صفائی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا، لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سےدوسرے محکموں کے افسروں کو بھی سخت وارننگ دی گئی۔