محکمہ بلدیات کا بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مکمل نفاز کی جانب بڑا اقدام

4 Jun, 2020 | 08:57 PM

Malik Sultan Awan

 ٹاؤن ہال( راؤ دلشاد)  پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مکمل نفاز کی جانب بڑا اقدام، بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مکمل نفاز کے لیے چار سو پچپن بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اور میئرز آلائیڈ محکموں کے اختیارات تفویض کرنے کےلیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مکمل نفاز کے لیے محکمہ بلدیات کا بڑا اقدام ،میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے چار سو پچپن کے ایڈمنسٹریٹرز کو بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیاگیاایل ڈی اے ،واسا، پی ایچ اے ،سالڈ ویسٹ ،ایجوکیشن ،ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کو پاورز دینے کے لئے بارہ رکنی کمیٹی کا انتخاب کر دیا وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی نگرانی میں بارہ رکنی کمیٹی بنا دی تمام الائیڈ محکموں کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کا سربراہ مئیر اور موجودہ صورتحال میں کمشنرزوڈپٹی کمشنرز کو دینے کے لئے بارہ رکنی کمیٹی کا انتخاب کر لیا گیاکمیٹی کے کنوینئیر ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ہوں گے.

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ممبران میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکریٹری ہاوسنگ ،سیکریٹری قانون ،کمشنر لاہور ڈویثرن کے نام شامل ہیں کمیٹی ممبران میں ڈی جی ایل ڈی اے ،ایم ڈی واسا ،ڈی جی پی ایچ اے ،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم۔ سی ،ڈائریکٹر لیگل لوکل گورنمنٹ اور ایک عوامی نمائندہ شامل ہیں کمیٹی کے سیکریٹری و ممبر ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہوں گے کمیٹی ایڈمنسٹریٹو کنٹرولڈ بارے تجاویز دے گی ۔کمیٹی تجاوزیر پر ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کے سربراہ کے حوالے سےایڈیشنل چیف سیکریٹری سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجیں گے، وزیر اعلی پنجاب چار سو پچپن بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو تمام الائیڈ محکموں کے کنٹرولڈ کا سربراہ مقرر کریں گے۔

مزیدخبریں