کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عوام کو بھاری جرمانےکرنے کا فیصلہ

4 Jun, 2020 | 07:38 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(علی عباس) کوروناسےبچاؤکیلئےایس اوپیزکی خلاف ورزی پرعام عوام کوبھی جرمانےکرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب بھرمیں ماسک نہ پہننے پر500 روپےجرمانہ، پبلک مقامات پر تھوکنے پربھی500 روپے جرمانہ ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس مالکان کودس ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کورونا کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری برائے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز طے کرنے کا کہا گیا ہے۔قرنطینہ میں محکمہ صحت کےایس اوپیزکی خلاف ورزی پر2000روپےجرمانہ ہوگا ۔

گھرمیں قرنطینہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کو2000روپےجرمانہ ہوگا۔مارکیٹ ،کمرشل ایریازمیں سماجی فاصلہ نہ کرنےپر2000روپےجرمانہ دکان کے مالک کو ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کوبھی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرجرمانےہوں گے۔ بس مالکان کوسماجی فاصلہ اوردیگرایس اوپیزکی خلاف ورزی پر10ہزارروپےتک جرمانہ ہوگا۔ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرویگن مالک کو 5000، کارمالک کو 2000روپےجرمانہ ہوگا۔آٹورکشہ اور 2 ویلرزکوایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 500روپےجرمانہ کیاجائےگا۔پنجاب حکومت کی جانب سےجرمانوں سےمتعلق نوٹیفکیشن جلدجاری کردیاجائےگا۔

مزیدخبریں