ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے طلبہ کو ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ

 پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے طلبہ کو ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکے 20 فیصد مستحق طلبہ کو اینڈرائیڈ ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، وی سی یو ایچ ایس نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے کورونا کے علاج کے لئے سینتھیٹک اینٹی باڈیز کی تیاری شروع کردی ہے اور مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں عید لرننگ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہوا، اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بیس فیصد مستحق طلبہ میں اینڈرائیڈ ٹیبلٹس تقسیم کرنے فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد ای لرننگ کے ذریعے کلاسز منعقد کرنا ہے تاکہ اس ماحول میاں طلبہ کا وقت ضائع نا کیا جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدون جواد کا کہنا تھا کہ پلازما تھراپی میں مریضوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، یونیورسٹی نے پلازما میں سے اینٹی باڈیز علیحدہ کرلی ہیں، تاکہ مریضوں کو دیگر بیماریوں سے بچایا جائے۔
یو ایچ ایس میں منعقدہ اجلاس میں پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل، پروفیسر وارث فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer