لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، پارکس کھولنے کا فیصلہ

4 Jun, 2020 | 07:04 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) لاہوریوں کیلئےبڑی خبر، کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کل سے شہر بھر کے پارکس کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کو شہر کے پارکس کھولنےکی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا کہناہے کہ تمام پارکس محکمہ صحت کےایس اوپیز کے مطابق کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں میں بچوں کے جھولے اور کھیلنےکے مقامات بندرہیں گے، پارکس میں ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ اسکے بغیر انٹری نہیں ہوسکے گی۔

دوسری طرف حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر لاہورسیف انجم، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، سی سی پی او ذوالفقار حمید سمیت بڑی مارکیٹوں صدور اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے مطابق اجلاس باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ کل سے شہر کی بڑی مارکیٹوں کےسرپرائز وزٹ کیے جائیں گے، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی ایک دکان نہیں پوری مارکیٹ کو سیل کیا جائے گا۔ 

منٹگمری مارکیٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ ایک دکاندار کی غفلت پر پوری مارکیٹ بند نہیں ہونی چاہیے۔

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دکانوں کو سیل کیا جبکہ کل سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں