ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بگڑے معاشی حالات بہتر بنانے کا پلان تیار

کورونا سے بگڑے معاشی حالات بہتر بنانے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کی کورونا میں ملک کے معاشی حالات بہتر کرنے کی کوششیں، آئندہ 3 ماہ میں سیمنٹ کے نئے پلانٹس لگانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے حوالے سے محکمہ صنعت نے درخواستوں پر کام تیز کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی محکمہ صنعت کو سیمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے آئی درخواستوں پر پیشرفت مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ سیمنٹ کے نئے پراجیکٹ لگانے کیلئے درخواست گزاروں کو باخبر رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے اداروں سیکشن افسر تعینات کیا جائے گا جبکہ درخواستوں کی منظوری کے عمل اور درخواست کے موجودہ سٹیٹس سے حکومت کو بھی مکمل باخبر رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیرصنعت نے متعلقہ محکمے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ٹائم لائن کے اندر درخواستوں کی منظوری اور کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہےکورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔ جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ ہے۔حکومتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔  کورونا  پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا۔  پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی۔آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا۔

کورونا سے پنجاب کی معیشت کو  تاریخی نقصان ہوگا، حکومتی رپورٹ تیار کر لی گيی۔  کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔  کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔