ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن  کا  8 جون سے آسامیوں پر انٹرویوز کی بحالی کا اعلان، تمام انٹرویو کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10:00 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے  پیش ہو سکیں گے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونیوالے امتحانات کے انٹرویوز کی بحالی کا اعلان کردیا، مراسلہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صرف دو اوقات کار میں پندرہ امیدواران کے انٹرویوز لیے جائیں گے، تمام انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔

 مراسلہ کے مطابق امیدوارن اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، پبلک سروس کمیشن میں کام کرنیوالے افسران کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں غیر حاضری لگا دی جائے گی، دفاتر میں سائلین کے داخلہ پر بھی مکمل پابندی عائد ہے جبکہ وزیٹرز صرف وزیٹر روم میں ملاقات کر سکیں گے، دفتر میں روزانہ صبح 8 سے 9 بجے ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ14 مارچ کو پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا ، تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے اور  امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے، اب مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی اور مارکیٹیں، شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

 لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں،پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار639 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار489 ہوگئی، کورونا وائرس سے صوبے بھر میں 30 مزید اموات ہوئیں اور اموات کی مجموعی تعداد 570 ہو گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer