حدیقہ کیانی کی وزیراعظم سے کی اپیل

4 Jun, 2020 | 04:05 PM

Shazia Bashir

ڈیفنس (زین مدنی )معروف گلوکارہ اور ترجمان برائے پاکستان بیوٹی اینڈ کاسمیٹکس ایسوسی ایشن حدیقہ کیانی نے وزیراعظم عمران خان سے بیوٹی سیلونز سے متعلق ایس او پیز  بنا کر کھولنے کی اپیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی نے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈان سے 80 فیصد بڑے بیوٹی سیلونز کی خواتین بےروزگار ہوگئی ہیں پہلے سیلونز کھول دیئے گئے تھے لیکن اب موجودہ لاک ڈاون میں دوبارہ بند کردیئے گئے ہیں جس سے دوبارہ بیروزگاری ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار خواتین کی کفالت کے لیے کچھ کرے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چھوٹے بیوٹی سیلونز کی لڑکیوں نے غیر قانونی ہوم سروس شروع کر رکھی ہے، اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ بے روزگار خواتین کے لیے فنڈز دئیے جائیں۔ حدیقہ کیانی نے حکومت پر عملی اقدامات کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے ایس او پیز بنائے جو بیوٹی سیلونز کے لیے فائدہ مند ہوںاور جو بھی سیلون حکومتی ایس ا وپیز کے مطابق کام نہ کرے اسے بند کردیاجائے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا، 5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی،  کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا ۔

حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی،  پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا، ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں